Dawn News Television

شائع 28 جون 2016 04:11pm

فواد خان اور جینیفر ونگیٹ فلم میں ایک ساتھ؟

ہندوستانی ٹی وی اداکارہ جینیفر ونگیٹ جنہوں نے سلور اسکرین پر فلم ’پھر سے‘ کے ساتھ انٹری کی تھی ایک اور فلم کرنے جارہی ہیں اور رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھی اداکار کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان ہوں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ فواد خان اور جینیفر ونگیٹ ہدایت کار زویا اختر کی اگلی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: فواد خان، ہریتھیک کے کردار پر بھی قابض؟

واضح رہے کہ بولی وڈ میں فواد خان کی بڑھتی شہرت انہیں کامیاب اداکاروں کی فہرست میں لاچکی ہے اور متعدد اداکارائیں ان کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فواد سے قبل اس کردار کی آفر ہریتھیک روشن کو کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس سے معذرت کرلی۔

ایسی بھی خبریں ہیں کہ فواد کے ساتھ رنویر بھی اس فلم میں موجود ہوں گے تاہم ان کے ہمراہ ابھی کسی اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد اور رنویر کی دلچسپ ڈب میش ویڈیو

فواد اس وقت بولی وڈ میں اگلی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments