Dawn News Television

شائع 29 جون 2016 12:57pm

ترکی ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایئرپورٹ کو دھماکوں کے بعد سیل کردیا گیا جبکہ پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا گیا۔

ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ایئرپورٹ پر دھماکوں کا مقصد معصوم عوام کو قتل کرکے ملک کو نقصان پہنچانا ہے دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اسے داعش کی کارروائی قرار دیا۔

Read Comments