Dawn News Television

شائع 30 جون 2016 04:53pm

لیونارڈو کے رومی بننے کےخلاف مہم کا آغاز

ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے فارسی شاعر رومی بننے کے خلاف شروع کی گئی ایک مہم میں ہزاروں لوگوں نے پیٹیشن پر دستخط کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی وڈ میں صوفی شاعر جلال الدین رومی کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے، جس کے مصنف اور ہدایت کار اس سوانح حیات کے لیے لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’رومی‘ کے کردار جبکہ روبرٹ ڈاؤننگ جونیئر کو ’شمس تبریز‘ کے کردار کے لیے منتخب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

دی گارجین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم ہدایت کار نے دعویٰ کیا کہ یہ فلم مغربی سینما میں مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے تاثر کو تبدیل کر دے گی۔

مزید پڑھیں: لیونارڈو ڈی کیپریو ’رومی‘ کے کردار میں؟

تاہم لوگوں نے ان کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب اس کے خلاف ایک مہم کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پیٹیشن کا آغاز کرنے والے ایک شخص کا ماننا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’رومی‘ بنانے سے مسلمانوں کی کامیابیوں کا کریڈٹ انگریزوں کو دیا جارہا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments