Dawn News Television

شائع 23 جولائ 2016 01:30pm

عروسی ملبوسات کا شاندار فیشن شو

نئی دہلی: ہندوستان میں انڈین کوئچر ویک نامی شاندار فیشن شو منعقد ہوا جس میں ماڈلز نے دیدہ زیب عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر خوب جلوے دکھائے۔

فیشن شو میں حصہ لینے والے ڈیزائنرز نے اپنے شاندار ملبوسات کی نمائش کی اور شو میں موجود شائقین سے بھی خوب داد سمیٹی۔

اس دوران ماڈلز رنگ برنگے عروسی جوڑوں میں نظر آئیں جو آج کی مناسبت سے تیار کیے گئے تھے ساتھ ساتھ ماڈلز نے شو کے دوران رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس شو کا آغاز ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کیا تھا، اس دوران دپیکا پڈوکون اور فواد خان ان کے ملبوسات پہنے ریمپ پر جلوہ گر ہوئے تھے۔

Read Comments