Dawn News Television

شائع 23 جولائ 2016 05:12pm

جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ

جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر فائرنگ سے کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق میونخ کے اولمپیا شاپنگ سینٹر میں حملہ کرنے والا 18 سالہ نوجوان ایرانی نژاد جرمن تھا۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے فائرمگ میں کئی افراد کو نشاشنہ بنانے کے بعد خودکشی کرلی۔

Read Comments