Dawn News Television

شائع 24 جولائ 2016 09:54pm

اگر ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟

کیا آپ ٹیلیویژن شوق سے دیکھتے ہیں یا بس وقت گزاری کے لیے کچھ دیر اس کے سامنے بیٹھتے ہیں؟

جواب جو بھی ہو مگر کیا آپ اسے مکمل طور پر دیکھنا چھوڑ سکتے ہیں؟

ہوسکتا ہے آپ کا جواب ہو ایسا آج کے دور میں ممکن نہیں تاہم اگر کوئی شخص ٹی وی دیکھنا چھوڑ دے تو اسے کیا تجربات ہوتے ہیں؟

تو ایسا ہی کچھ ایک خاتون امریکا سے تعلق رکھنے والی کیڈینس بابینیک نے کیا۔

یہ خاتون 2 سال سے ٹی وی کو دیکھنا چھوڑ چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ خوش اور زندگی سے مطمئن ہیں۔

انہیں مزید کس قسم کے تجربات کا سامنا ہوا وہ آپ کو حیران کردیں گے۔

سب سے پہلے تو انہیں تجربہ ہوا کہ بیشتر افراد کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ اب وہ بالکل بھی ٹی وی نہیں دیکھتی، اس پر کیا ردعمل ظاہر کریں۔

پاپ کلچر اب ان کی زندگی کا حصہ نہیں رہا۔

اشتہارات اب انہیں عجیب و غریب اور مستقبل کی کوئی چیز نظر آتے ہیں۔

ان کے بقول اگرچہ اب وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے وقت نہیں گزارتی مگر اس کا مطلب یہ نہیں جادوئی انداز سے ان کے پاس ایک دن میں کام کے لیے مزید وقت آگیا ہے۔

اسی طرح ان کے خیال میں ٹی وی دیکھنا درحقیقت ایک دوسرے سے تعلق بڑھانے والی سرگرمی ہے۔

تاہم وہ اب اکیلے اپنا وقت زیادہ اچھے طریقے سے گزارنے لگی ہیں۔

اسی طرح کیڈینس بابینیک اپنے دفتر اور یونیوسٹی میں زیادہ سرگرم اور کاموں کا زیادہ حصہ بننے لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی کو چھوڑ کر انہیں اپنے مستقبل کے کیرئیر کے بارے میں سوچنے اور کام کرنے کا زیادہ وقت مل گیا ہے۔

اسی طرح وہ مطالعے کے لیے زیادہ وقت صرف کرنے کے قابل ہوگئی ہیں۔

اور زیادہ چیزیں بنانا یا تخلیقی سرگرمیاں ان کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔

تاہم انہیں ٹی وی چھوڑ کر جس چیز پر فخر ہے، وہ نت نئی صلاحیتوں یا تجربات کو زندگی کا حصہ بنانا ہے جس کے دوران وہ بہت زیادہ غلطیاں کرتی ہیں مگر انہیں سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

اور آخری چیز یہ ہے کہ ان کا زندگی کا مقصد بدل چکا ہے اور وہ مستقبل قریب میں ٹی وی کو دیکھنے کے لیے تیار نہیں۔

Read Comments