Dawn News Television

شائع 29 جولائ 2016 09:56am

واٹس ایپ،میسنجر اوراسکائپ ایک ساتھ استعمال کرنا اب ہوا آسان

کیا آپ دوستوں سے بات چیت کے لیے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں؟ یا اسکائپ ویڈیو چیٹ زیادہ پسند ہے؟ اور کہیں آپ کے دوست فیس بک میسنجر پر زیادہ متحرک تو نہیں؟

تو ان سب کو الگ الگ کیوں استعمال کرتے ہیں؟ درحقیقت اتنے سارے چیٹنگ میسنجرز کو استعمال کرنا کسی کے لیے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک ڈیسک ٹاپ ایپ کے ذریعے آپ ان تمام میسنجرز کو ایک ہی جگہ پر استعمال کرسکتے ہیں؟

جی ہاں آل اِن وَن میسنجر پر آپ واٹس ایپ، میسنجر، اسکائپ، گوگل ہینگ آﺅٹ اور یاہو میسنجر سمیت تمام چیٹنگ ایپس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ گوگل کروم ایکسٹیشن کی شکل میں بھی دستیاب ہے اور اسے مفت انسٹال کرکے ایک ہی جگہ پر اپنی تمام پسندیدہ میسنجنگ سروسز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس میں اپنے دوستوں سے بات چیت کرنا اور ان کے پیغامات کو دیکھنا آسان ہے اور آپ کو بار بار مختلف ایپس کھولنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

ان ایپس سے ہٹ کر وی چیٹ، ٹیلی گرام اور بہت سی دیگر ایپس کو بھی آپ اس میں استعمال کرسکتے ہیں۔

Read Comments