☰
انڈونیشیا: ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا
جکارتہ: انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت کے منتظر پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا۔
انڈونیشین حکام کے مطابق منشیات اسمگل کرنے والے 4 افراد کو فائرنگ کرکے سزائے موت دی گئی جن میں ایک مقامی اور 3 نائجیرین شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیر عقیل ندیم نے تصدیق کی کہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت روک دی گئی ہے۔