Dawn News Television

شائع 30 جولائ 2016 02:22pm

سلمان خان کے بری ہونے پر خوش ہوں، سنجے دت

بولی وڈ اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی دشمنی میں تبدیل ہونے کی خبریں ایک طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم سنجے دت نے ان کو بے بنیاد ٹھرا دیا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو اپنا چھوٹا بھائی بولتے ہوئے سنجے دت کا ایک ایونٹ کے دوران کہنا تھا کہ ’سلمان میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، خدا نے انہیں زندگی میں بےحد ترقی دی ہے، میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ غلط خبریں نہ پھیلائیں، ہم دونوں اپنے کام میں مصروف ہیں‘۔

مزید پڑھیں: سنجے اور سلمان کی دوستی ختم؟

واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کو 1998 میں قائم کیے گئے نایاب ہرن کے شکار کے مقدموں سے باعزت بری کردیا گیا۔

سنجے نے سلمان خان کے بری ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سلمان خان کو مبارکباد دی تھی، مجھے خوشی ہوئی کہ وہ بری کردیے گئے، میں نہیں چاہتا کہ جس صورتحال سے میں گزرا ہوں سلمان بھی گزریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب ہرن کا شکار کیس: سلمان خان باعزت بری

یاد رہے کہ 56 سالہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر، مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم یرواڈا کی جیل انتظامیہ کے ساتھ اچھے رویے کے باعث سنجے کو رواں برس 25 فروری کو رہا کردیا گیا تھا۔

Read Comments