Dawn News Television

شائع 30 جولائ 2016 05:47pm

ہر گھنٹے بعد اپنی شکل بدل لینے والی عمارت

ہوسکتا ہے آپ کے پاس ایسے بلائنڈز یا پردے ہوں جو کسی خاص وقت پر اوپر نیچے ہوجاتے ہوں مگر آپ نے کبھی حرکت کرتی دیواروں کے بارے میں سنا یا سوچا بھی نہیں ہوگا۔

جی ہاں دنیا کی ایسی انوکھی عمارت جو ہر گھنٹے میں اپنی شکل بدل لیتی ہے۔

آسٹریا میں کائیفیر ٹیکنی شوروم نامی یہ عمارت کسی کو بھی دنگ کردینے کے لیے کافی ہے جس کی دیواریں 60 منٹ کے بعد خودکار طور پر اپنی شکل بدل لیتی ہیں۔

آسٹرین علاقے سٹیریا میں واقع اس عمارت کی تعمیر کے لیے ایسے پینلز کا استعمال کیا گیا جو خودکار طور پر حرکت میں آکر بلڈنگ کی شکل بدلتے ہیں۔

ہر گھنٹے بعد اگر اس عمارت کو دیکھا جائے تو اس کا باہری چہرہ تبدیل ہوتا نظر آئے گا یا یوں کہہ لیں یہ بلڈنگ اپنی ساخت بدل رہی ہوتی ہے۔

اس تبدیلی کا مقصد درجہ حرارت اور سورج کی روشنی کو کنٹرول کرنا یا ان سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے مگر یہ چیز اسے حیران کن بنادیتی ہے۔

ان دیواروں کو خود بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے تاکہ اندر موجود افراد اسے اپنی مرضی کی شکل میں ڈھال سکیں۔

اس انوکھی عمارت کو Ernst Giselbrecht نامی کمپنی نے 2007 میں تعمیر کیا جس کے باہر 112 دھاتی پینلز لگے ہیں جو اسے جادوئی بناتے ہیں۔

اس کی ویڈیو آپ کو ضرور حیران کردے گی۔

Read Comments