Dawn News Television

اپ ڈیٹ 03 اگست 2016 09:53pm

جسمانی سستی سے نجات کا آسان نسخہ؟

کیا آپ سست انسان کہلانا پسند کریں گے؟ نہیں ناں مگر اکثر افراد اپنی عادات کے باعث مجبور ہوتے ہیں۔

مگر کیا اس سے نجات ممکن ہے ؟

جی ہاں ایسا ممکن ہے اور یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق کے مطابق ایسی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جو لوگوں کو کچھ بھی کرنے سے روکتی ہیں یا دماغ کی خواہش ہوتی ہے کہ آپ کام نہ کریں۔

تاہم اس کا علاج اپنے دماغ کو بتدریج زیادہ کام کے لیے قائل کرلینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 9 علامات جو آپ کے امیر نہ بننے کی پیشگوئی کریں

تحقیق کے مطابق فوری طور پر اپنی سستی سے نجات حاصل کرنا ممکن نہیں مگر اپنے کام یا محنت کو اس وقت تھوڑی دیر مزید کریں جب اندر سے آواز آئے کہ بس بہت ہوچکا۔

محققین کے مطابق انسان کو جسمانی سستی سے نجات کے لیے ایک منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس کے بغیر ہمارا اپنا ذہن ہمیں شکست دے سکتا ہے تاہم اس مسئلے پر قابو پانا مشکل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بس 2 چیزوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی اپنے اقدامات اور ردعمل، آسان الفاظ میں ہم کیا کررہے ہیں اور ہم کیا سوچ رہے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Read Comments