Dawn News Television

شائع 02 اگست 2016 04:55pm

شان کی فلم ’ارتھ 2‘ میں راحت کی آواز بھی شامل

جب سے پاکستان کے کامیاب اداکار شان شاہد اور معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ساتھ فلم ’ارتھ 2‘ میں کام کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں، ان کے مداح اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

اداکار شان بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ’ارتھ‘ کے ریمیک پر کام کررہے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے اس فلم میں ایک گانا گایا ہے جس کے حوالے سے انہوں نے شان کا ٹوئٹر پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے اس فلم میں اپنے گانے کے حوالے سے بات کی۔

راحت نے بتایا کہ فلم میں ان کا گانا ’مرشد جی‘ حضرت بابا غریب نواز کے لیے سلام ہے جس کے الفاظ نہایت خوبصورت ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس گانے میں ان کے ساتھ ساحر علی بگا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جسے انھوں نے خود ہی کمپوز بھی کیا۔

راحت نے بتایا کہ وہ اس گانے میں شان کے ساتھ نظر بھی آئیں گے، جس کی ویڈیو کافی منفرد انداز میں فلمائی گئی ہے۔

’اَرتھ 2‘ کے علاوہ راحت اس وقت اپنے نئے البم اور کچھ گانوں پر کام میں بھی مصروف ہیں۔

Read Comments