Dawn News Television

شائع 18 اگست 2016 05:15pm

مارک زکربرگ کی زندگی کا بڑا پچھتاوا

پر ایک غلطیاں کرتا ہے اور پھر پچھتاتا بھی ہے اور ان میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی شامل ہیں جن کو ایک فیصلے نے پچھتانے پر مجبور کردیا ہے۔

جی ہاں دنیا کے پانچویں امیر ترین انسان کی زندگی کا بڑا پچھتاوا 2014 میں 2 ارب ڈالرز (209 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) میں اوکیلوس کمپنی کو خریدنا ہے۔

ورچوئیل رئیلٹی سیٹس بنانے والی کمپنی کو خریدنے کے فیصلے کو مارک زکربرگ نے سی این این کو دیئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس سے اچھا تھا کہ وہ فیس بک میں ان سیٹس کی تیاری کے لیے ٹیم بناتے۔

ان کا کہنا تھا " ہم نے اوکیلوس کی ٹیم کو بہت زیادہ رقم خرچ کرکے خریدا، اب میرا خیال ہے کہ اگر آپ اپنی کمپنی کے اندر اس قسم کی مہارت پیدا کرنے کے لیے کام کرتے تو زیادہ اچھا ہوتا اور ہمیں اربوں ڈالرز خرچ نہیں کرنے پڑتے"۔

مارک زکربرگ نے مزید کہا کہ اس زمانے میں جب انہیں احساس ہوا کہ ورچوئیل رئیلٹی ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری ضروری ہے تو انہوں نے اس میدان میں سب سے بہترین کمپنی کو خرید لیا اور اپنی ٹیم بنانے پر توجہ نہیں دی۔

ان کے بقول " اوکیلوس ٹیم بہت زیاہد باصلاحیت ہے اور اسی لیے ہم نے یہ اقدام کیا"۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا " میں اس غلطی تو قرار نہیں دے سکتا مگر پھر بھی فیس بک کی وی آر ٹیکنالوجی کے حصول کی خواہش کا یہ مہنگا حل تھا"۔

انہوں نے کہا کہ سی او او کی حیثیت سے یہ آپ کا فرض ہوتا ہے کہ بلاسوچے سمجھے فیصلے نہ کریں، مگر کئی بار مشکل فیصلے کرنا ہوتے ہیں تو بہتر ہے کہ جب بھی بڑے اقدامات کریں تو کبھی اعتراف نہ کریں کہ ماضی میں آپ اسے کچھ بہتر بھی کرسکتے تھے۔

Read Comments