Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 اگست 2018 12:53am

اسمارٹ فونز آپ کی ہر حرکت ریکارڈ کرنے لگے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسمارٹ فونز آپ کے ہر حرکت کا ریکارڈ اپنے اندر جمع کرتے ہیں اور آپ کو اس بارے میں علم بھی نہیں ہوتا؟

جی ہاں آپ چاہے آئی او ایس استعمال کرتے ہوں یا اینڈرائیڈ، اسمارٹ فونز اپنے مالکان کی حرکات پر نظر رکھتے ہیں اور ان معلومات کا مکمل ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں۔

یہ ڈیٹا اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ یاد کرنا چاہیں کہ کس وقت آپ کہاں تھے یا آپ کس جگہ پر گئے تھے، جبکہ یہ فونز آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان دنوں آپ کس رجحان کے عادی ہیں۔

مگر اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کچھ کمپنیاں آپ کی زندگی کے بارے میں کیا کچھ اسٹور کرکے بیٹھی ہوئی ہیں۔

اینڈرائیڈ فونز میں یہ کام گوگل میپ کرتا ہے جو آپ کے لوکیشن کو ٹریک کرے گوگل کو بھیجتا ہے۔

تاہم لوکیشن کی معلومات کی ترسیل کو روکنا گوگل نے بہت آسان بنایا ہوا ہے اور آپ اسے مکمل طور پر ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو اپنے گوگل اکاﺅنٹ پر جاکر لوکیشن ہسٹری کو سوئچ آف کرنا ہوگا۔

وہی آپ کو لوکیشن ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی ملے گا۔

ایپل نے بھی آئی فونز کے لیے اس سے ملتا جلتا سسٹم رکھا ہے۔

اس کے لیے فون کی سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک کریں، جہاں آپ لوکیشن سروسز کا آپشن ملے گا۔

اس آپشن کے اندر جاکر نیچے اسکرول کریں اور سسٹم سروسز کا آپشن ڈھونڈ کر Frequent Locations کا انتخاب کریں۔

وہاں آپ کو ایک لسٹ میں پتا چلے گا کہ آپ کہاں کہاں جاچکے ہیں اور کس جگہ کتنی بار گئے۔

Read Comments