Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 اگست 2016 03:43pm

اٹلی میں شدید زلزلے نے تباہی مچادی

یورپ کے جنوب میں واقع اٹلی میں 6.3 شدت کے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی اور عمارتوں کے ملبے تلے دب کر 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وسطی اٹلی میں مقامی وقت کے مطابق رات 3 تین بجکر 36 منٹ کے قریب زلزلہ آیا۔

زلزلے کے باعث اٹلی کے صوبہ ریٹی کے شہر امیٹریس، اکیومولی اور پیسکارا میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور ملبے تلے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

اس سے قبل اٹلی میں 2009 میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Read Comments