Dawn News Television

شائع 24 اگست 2016 07:20pm

سری لنکن فاسٹ باؤلنگ کوچ فکسنگ الزامات سے بری

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ انوشا سمارانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزامات سے بری کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ فروری سے معطل تھے۔

سمارا نائیکے پر الزام تھا کہ گزشتہ سال میچ فکسنگ کے سلسلے میں سری لنکن کھلاڑیوں تک بکیز کی رسائی میں ان کا کردار تھا اور اس سلسلے میں ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

تاہم آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ کو مطلع کیا ہے کہ سمارانائیکے کے خلاف اینٹی کرپشن قواعد توڑنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

تاہم اس کے باوجود فاسٹ باؤلنگ کوچ کا سری لنکن کرکٹ کے ساتھ مستقبل پر سوالیہ نشان موجود ہے کیونکہ ان کے خلاف اس کے علاوہ ڈسپلن توڑنے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

سمارانائیکے کا رواں سال دسمبر تک سری لنکن کرکٹ سے معاہدہ ہے جسے ابھی تک ختم نہیں لیکن موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے معاہدے میں توسیع کا کوئی امکان نہیں۔

Read Comments