Dawn News Television

شائع 26 اگست 2016 12:28am

جنوبی افریقہ میں اسٹک فائٹنگ کے روایتی مقابلے

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کےشہر کیپ ٹاؤن میں خوسا مارشل آرٹ کے روایتی مقابلے منعقد ہوئے۔

اسٹک فائٹنگ کے مقابلوں کو جنوبی افریقہ کے روایتی کھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

چرواہے اور گلہ بان اپنی اور اپنے جانوروں کی حفاظت کے لیے استعمال کرنے والی لاٹھی کو ان مقابلوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک اسٹک کو حفاظت اور دوسری کو وار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور جیسے ہی اسٹک مخالف کے جسم سے ٹکراتی ہے تو پوائنٹ دیا جاتا ہے۔

خوسا ایک قبیلہ ہے جو جنوبی افریقہ کے جنوبی علاقوں میں بستا ہے اور ان کی اپنی الگ زبان اور کلچر ہے۔

Read Comments