Dawn News Television

شائع 26 اگست 2016 08:25pm

آج کی دس خاص عالمی خبریں

اٹلی میں زلزلے کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی، اماٹریس کے علاقے میں 4.7 شدت کے زلزلے میں غیرملکیوں سمیت 267 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیلجیم میں اسپورٹس سینٹر میں دھماکے سے ایک ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ہندوستان کی ریاست اوڈیسا کےضلع بالاسور کے سورو ریلوے اسٹیشن کے قریب 80 سالہ سلامانی بہرا ریل کی ذد میں آکر ہلاک ہوگئیں لیکن ضلعے میں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈنڈوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دودن قبل اسی ریاست میں ایک قبائلی غربت کے باعث اپنی بیوی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے میں منتقلی کے اقدامات نہ کرسکا تھا اور لاش کو اپنے کندھوں میں اٹھا کر لے گیا۔

Read Comments