Dawn News Television

شائع 26 اگست 2016 11:11pm

اب گوگل سرچ پر گیمز سے بھی لطف اندوز ہوں

اگر تو آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں۔ کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔

گوگل کی جانب سے اکثر اپنے سرچ انجن کے لیے چند دلچسپ مگر خفیہ فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور ان میں ہی چند گیمز بھی شامل ہیں۔

جی ہاں انٹرنیٹ پر وقت گزاری کرنے کے لیے آپ گوگل پر 2 گیمز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ان میں سے ایک سولیٹئیر اور دوسری ٹک ٹیک ٹوئی ہے مگر ان کو تلاش کیسے کیا جائے؟

تو اس کا حل بہت آسان ہے گوگل سرچ باکس پر ' solitaire ' ٹائپ کریں اور انٹر کردیں، یہ گیم سرچ رزلٹس پر سامنے آجائے گی، جس پر کلک کرنے سے اسمارٹ فون پر اس کا فل اسکرین ورژن کھل جائے گا جبکہ ڈیسک ٹاپ پر بھی اسسے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

گیم کتنی مشکل ہو اس کا تعین بھی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے جبکہ بنیادی سیٹنگز جیسے ساﺅنڈ بند کرنا، آخری موو کو انڈو کرنا یا گیم ری سیٹ کرنا بھی سامنے ہی ہوتا ہے۔

اسی طرح ٹک ٹیک ٹوئی گیم کو کھیلنے کا بھی یہی طریقہ کار ہے جس کو ایزی، میڈیم یا امپاسبل موڈ پر کھیلا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ فون پر یہ گیمز گوگل ایپ میں کھیلی جاسکتی ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ کر کروم براﺅزر پر۔

گوگل اکثر ایسی دلچسپ ٹرکس اپنے صارفین کے لیے پیش کرتا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں : ایسی گوگل ٹرکس جن سے اکثر افراد ناواقف

اگر آپ ان سے واقف ہو تو اپنے دوستوں کو بہت زیادہ متاثر کرسکتے ہیں۔

Read Comments