Dawn News Television

شائع 28 اگست 2016 09:06pm

فیس بک نیوزفیڈ میں ایک بڑی تبدیلی

فیس بک نے خاموشی سے اپنے موبائل فون صارفین کے نیوزفیڈ میں تبدیلی کردی ہے جس کا ہوسکتا ہے اکثر افراد کو علم بھی نہ ہوسکا ہو۔

جی ہاں فیس بک نے اپنی ایپ کے نیوزفیڈ پر چوکور کی بجائے ورٹیکل یا عمودی ویڈیوز کو پیش کرنا شروع کردیا ہے۔

یعنی اب فیس بک ویڈیوز کو کراپ کرکے چوکور نہیں کررہی ہے اور یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے کی جارہی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد ویڈیو کا سائز 1:1 کی بجائے 2:3 ہوجائے گا۔

فیس بک کے ایک ترجمان نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ فیس بک پر اس طرح کے تجربات سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں، اسی لیے ہم نے نیوز فیڈ پر ورٹیکل ویڈیو کو پیش کرنا شروع کردیا ہے۔

اسنیپ چیٹ اور پیری اسکوپ جیسی ایپس کی بدولت بیشتر افراد اس فارمیٹ کی ویڈیوز سے واقف ہیں اور فیس بک کے خیال میں اس طرح کی ویڈیوز 9 گنا زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔

اگر تو آپ کی ایپ میں یہ تبدیلی نہیں آئی تو فکر مند مت ہو آنے والے چند ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین اس فیچر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اور ہاں اس طرح کی ویڈیو اسکرین پر اتنی بڑی ضرور ہوگی کہ آپ کو فل اسکرین کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Read Comments