Dawn News Television

شائع 29 اگست 2016 03:00pm

لیکمے فیشن شو میں بولی وڈ کے جلوے

ہندوستان کے نامور فیشن شو لیکمے میں بولی وڈ کی نامور اداکاراؤں نے شرکت کرنے کے ساتھ ریمپ پر واک بھی کی۔

اس دوران کئی بہترین ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی جنہیں شائقین کی خوب داد ملی۔

کئی روز سے جاری لیکمے فیشن ویک میں بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان نے حصہ لیا۔

24 اگست سے 28 اگست تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے آخری روز جلد ماں بننے والی اداکارہ کرینہ کپور خان نے بھی ریمپ پر واک کی۔

Read Comments