Dawn News Television

شائع 30 اگست 2016 05:23pm

ول اسمتھ سلمان خان سے ملنے انڈیا پہنچ گئے

ول اسمتھ ہولی وڈ کے بڑے اسٹار ہیں جن کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ فلمیں ہیں اور آج کل وہ انڈیا میں اپنے دوست سلمان خان سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

فلم فیئر کے مطابق ہولی وڈ اسٹار ممبئی کے قریب واقع شہر پنویل جائیں گے جہاں وہ سلمان خان کی جانب سے دی جانے والی پارٹی میں شرکت کریں گے۔

سلمان نے اس کے لیے اپنے تمام قریبی دوستوں کو فارم ہاﺅس میں مدعو کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ول اسمتھ اور سلمان خان پرانے دوست ہیں اور ہولی وڈ اسٹار اپنے بولی وڈ دوست سے ملنے کے لیے ہی آئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انڈین ایکسپریس

ول اسمتھ نے انڈیا پہنچنے کے بعد اکشے کمار کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی شرکت کی۔

درحقیقت اکشے کمار خود ول اسمتھ کے بڑے پرستار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہولی وڈ اسٹار کو پارٹی میں مدعو کیا۔

عالیہ بھٹ، جیکولین فرنانڈس اور ورون دھون ول اسمتھ کے ساتھ

اس تقریب میں کرن جوہر، رنبیر کپور، سدہارتھ ملہوترہ، عالیہ بھٹ، ارجن کپور، سوناکشی سنہا، جیکولین فرنانڈس، شردھا کپور، ایان مکھر جی اور ورون دھون سمیت متعدد بولی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔

اور ہاں ہر ایک ول اسمتھ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے بھی بے تاب رہا۔

ول اسمتھ اور سوناکشی سنہا

Read Comments