Dawn News Television

شائع 30 اگست 2016 06:51pm

پورٹ ایبل آؤٹ ڈور اے سی لینا پسند کریں گے

ویسے تو باہر گھومنا پھرنا کس کو پسند نہیں، جیسے ساحل سمندر پر جانا مگر وہاں دھوپ کی تپش ہوسکتا ہے آپ کو پریشان کردے تو اس کا حل آﺅٹ ڈور پورٹ ایبل ائیرکنڈیشنر کی شکل میں سامنے آگیا ہے۔

جی ہاں ایسا پورٹ ایبل آﺅٹ ڈور اے سی جسے آپ کہیں بھی آسانی سے اٹھا کر لے جاسکتے ہیں۔

زیرو بریز نامی یہ تاروں کے بغیر کام کرنے والا اے سی کسی بھی جگہ ٹھنڈی ہوا پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے حوالے سے آن لائن فنڈنگ پلیٹ فارم کک اسٹارٹر میں فنڈز جمع کرنے کی مہم چل رہی ہے۔

جیسا آپ کو بتایا جاچکا ہے کہ تار یا پلگ کے بغیر بھی ٹھنڈی ہوا پھینکنے کا کام کرسکتا ہے جس کے لیے اس میں ری چارج ایبل بیٹری پیک لگایا گیا ہے۔

اس کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی بڑے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی کافی ہے، جبکہ اس میں ایک بلیوٹوتھ اسپیکر، اندھیرے کو دور کرنے کے لیے ٹارچ اور موبائل فون چارجنگ پورٹس بھی موجود ہیں۔

اور کون ہوگا جو کسی ساحل یا پارک میں بغیر تاروں کے اے سی کو لے جانا پسند نہیں کرے گا۔

تو اگر آپ اسے لینا چاہئے تو کک اسٹارٹرز پر پری آرڈر کی صورت میں یہ 349 ڈالرز (36 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) کی رعایتی قیمت پر ملے گا۔

مگر 2017 میں ریٹیل میں فروخت کے لیے پیش ہونے پر اس کی قیمت 499 ڈالرز ہوجائے گی۔

Read Comments