Dawn News Television

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 12:47am

ٹرینٹ برج میں ون ڈے کرکٹ کا تاریخی دن

نوٹنگھم: انگلینڈ نے الیکس ہیلز، جوز بٹلر، جوروٹ اور کپتان آئن مورگن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ 444 رنز ترتیب دیا۔

ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے پراعتماد آغاز کیا لیکن 33 کے اسکور پر روئے کو حسن علی نے آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی ضرور دلادی جو ناکافی ثابت ہوئی۔

ہیلز نے جوروٹ کے ساتھ مل کر انگلینڈ کی جانب دوسری وکٹ میں 248 رنز کی دوسری بڑی شراکت قائم کی۔

انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے، سری لنکا کی جانب سے 2006 میں نیدرلینڈز کے خلاف 343 رنز کا ریکارڈ کو انگلینڈ نے روند ڈالا، ہیلز نے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 171 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 110 رنز دے کر نئی تاریخ رقم کی جبکہ فیلڈرز نے بھی ناقص کارکردگی دکھائی۔

Read Comments