Dawn News Television

شائع 22 ستمبر 2016 03:07pm

محمد عامر ولیمے کے اگلے روز دبئی روانہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے ولیمے کے اگلے روز ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز کا حصہ بننے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔

اس دوران ان کی اہلیہ نرجس ملک بھی ان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے لندن میں مقیم نرجس ملک سے 2014 میں نکاح کیا تھا جس کے بعد اس ماہ ان کی شادی کی تقریباً منعقد کی گئیں۔

رواں ماہ محمد عامر کی 19 ستمبر کو مہندی کی رسم ہوئی، 20 ستمبر کو ان کی شادی اور 21 ستمبر کو ان کے ولیمے کی رسم کی گئی۔

محمد عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن پر شائقین کا اچھا ردعمل دیکھنے کو ملا۔

یاد رہے کہ محمد عامر 2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011 میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Read Comments