Dawn News Television

شائع 25 ستمبر 2016 06:48pm

چین کے کنگفو ماسٹرز

کنگفو چین کے روایتی مارشل آرٹس کے مجموعے کو کہا جاتا ہے تاہم چینی زبان میں اس لفظ کا مطلب دست بدست لڑائی کی صلاحیت ہے، جس کے لیے تحمل اور نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔

دنیا بھر میں کنگفو کی مقبولیت گزشتہ صدی کے اوائل میں بڑھنا شروع ہوئی تھی مگر چین میں اس کی تاریخ بہت قدیم ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے کچھ اسٹائلز ہزاروں برس پرانے ہیں۔

آج اس کو سیکھنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے مگر اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

یہاں ایسے ہی چین کے 2 کنگفو ماسٹرز سے ملیں جو اس ہنر کو نوجوانوں میں پھیلانے کا کام کررہے ہیں۔

Read Comments