Dawn News Television

شائع 26 ستمبر 2016 11:30pm

گالف:روری مکلروئے فیڈیکس کپ کا فاتح

اٹلانٹا: شمالی آئرلینڈ کے اسٹار گالفر روری مکلروئے نے امریکی ریاست جارجیا کے ایسٹ لیک گالف کلب میں منعقدہ فیڈیکس کپ ٹور چمپیئن شپ کے فائنل میں ریان مور کو شکست دے دی۔

امریکی گالفر ریان مور فائنل میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے اور یہ مقابلے آئرش کھلاڑی نے باآسانی اپنے نام کرلیا۔

روری میکلروئے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں کیا تھا اور اب تک 22 فتوحات حاصل کرچکے ہیں جن میں یورپین ٹور اور پی جی اے ٹور بھی شامل ہیں۔

آئرش کھلاڑی نے اس کے علاوہ ایشیا اور آسٹریلیاٹور میں ایک، ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

فیڈیکس کپ کے فائنل مرحلے تک رسائی کرنے والوں میں جنوبی کوریا کے کیون نا اور امریکا کے شہر واشنگٹن سے تعلق رکھنے کیون بھی شامل تھے جو فائنل میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

Read Comments