Dawn News Television

شائع 30 ستمبر 2016 05:56pm

اشتعال انگیزی کے بعد ہندوستان خوف و ہراس کا شکار

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول میں سرجیکل اسٹرائیکس کے ’جھوٹے‘ دعوے اور اشتعال انگیزی کے بعد ہندوستان میں خوف و ہراس کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دینے کے لیے بھارتی پنجاب کی حکومت نے گزشتہ روز پاکستانی سرحد کے قریب واقع گاؤں خالی کروانا شروع کردیئے تھے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی ہدایت کے بعد پنجاب کے شہروں فیروزپور، فاضلکا، امرتسر، تارن ترن، گورداس پور اور پٹھان کوٹ کے گاؤں کو خالی ہو رہے ہیں۔

پاکستانی سرحد کے 10 کلو میٹر اطراف میں واقع تمام گاؤں خالی کروائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

Read Comments