Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2016 12:49am

لاہور میں 16 ملکی فوجی عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ

پاکستان میں 16 ملکوں کی فوجیوں کی کرکٹ ٹیموں کا پہلا بین الاقوامی پیسز (فزیکل ایجلیٹی اینڈ کومبیٹ ایفیشنسی سسٹم) مقابلہ ہورہا ہے جس میں 270 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، چین، آسٹریلیا، برطانیہ، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان سمیت مجموعی طور پر 16 ممالک کی افواج کی کرکٹ ٹیمیں شامل ہیں جس کا آغاز 18 اکتوبر کو ہوگیا۔

فوجی ٹیموں کے عالمی پیس ٹورنامنٹ کا آغاز خوب صورت افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں پاکستان کے مختلف رنگوں کو نمایاں کیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پریکٹس کی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتظامات کئے تھے۔

آسٹریلیا کی فوجی کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ ہولمز نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا تصور شاندار ہے جبکہ دیگر ٹیموں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلتے ہوئے ہم لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے آسٹریلیا کی فوجی ٹیم گزشتہ سال کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان آئی تھی اور یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا تاہم اس ٹیم میں موجودہ کپتان کریگ شامل نہیں تھے۔

Read Comments