Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2016 12:32pm

فیس بک کے ذریعے اب کھانا آرڈر کرنا ممکن

فیس بک انکارپوریشن کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجود اس کے صارفین اب ریسٹورنٹس کے فیس بک پیجز کے ذریعے کھانا آرڈر کرسکیں گے۔

فیس بک کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین اور کاروبار کو ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے۔

اس بات کا اعلان فیس بک نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ کھانا آرڈر کرنے کے علاوہ صارفین فلموں کے ٹکٹ خریدنے کے ساتھ ساتھ اپارٹمنٹس اور بیوٹی سیلونز کے لیے اپائنٹمنٹس بھی لے سکیں گے۔

مزید پڑھیں:فیس بک میسنجر پر اب اشتہارات بھی

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں فیس بک نے 'مارکیٹ پلیس' کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا تھا، جس کے ذریعے صارفین مقامی طور پر اشیاء خرید یا فروخت کرسکتے ہیں۔

فیس بک کا مزید کہنا ہے کہ وہ ایک 'تجاویز' کا فیچر بھی متعارف کروائے گا، جس کے ذریعے صارفین اس حوالے سے تجاویز شیئر کرسکیں گے کہ کون سی جگہ کھانے کے لیے بہترین ہے یا کس سیلون کی سروسز بہترین ہیں۔

Read Comments