Dawn News Television

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2016 10:30am

والوورین کی آخری فلم کا ٹریلر ریلیز

اگر آپ ایکس مین سیریز کے کردار والوورین کو پسند کرتے ہیں تو اس کی آخری فلم 'لوگن' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ہیو جیک مین تیسری بار صرف والوورین کے گرد گھومنے والی میں نظر آئیں گے اور اس بار ان کا روپ ایکس مین سیریز دیکھنے والوں کے ناقابل شناخت ثابت ہونے والا ہے۔

درحقیقت پہلی بار یہ کردار زیادہ انسانی اور کافی کمزور محسوس ہورہا ہے جس کی وجہ اس کو معمر شخص کے روپ میں دکھانا ہے۔

تاہم وہ ایک بار پھر اپنے آہنی پنجوں سے دشمنوں کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں مستقبل یعنی 2024 کا دور دکھایا گیا جب لوگن کی صحت یابی کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔

ٹریلر میں پروفیسر ایکس (پیٹرک اسٹیورٹ) بھی نظر آئے ہیں جو کہ الزائمر کے شکار دکھائے گئے ہیں، جبکہ لوگن کو ایک کمپنی کو ہرانا ہے جو ایک لڑکی لورا کی مدد سے دنیا کو تباہ کرنا چاہتی ہے، اور یہ لڑکی والوورین کا کولن ہے۔

یہ ہیو جیک مین کی بطور والوورین آخری فلم ہے جس کے بعد وہ اس کردار کو مزید ادا نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ فلم یعنی 'لوگن' آئندہ سال 3 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read Comments