Dawn News Television

شائع 23 اکتوبر 2016 05:43pm

میکسیکو :گلیوں پر زندہ لاشوں کا راج

میکسیکو کی گلیوں میں اس وقت زندہ لاشوں کا راج ہوگیا، جب سالانہ زومبی واک میں ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر سڑکوں پر مارچ کیا۔

میسکیکو سٹی میں نواں سالانہ زومبی فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

زندہ لاشوں کا روپ دھارے بڑے اور بچے انقلاب کی یادگار (Monument to the Revolution ) پر جمع ہوئے اور وہاں سے سب نے شہر کی مرکزی سڑکوں کا رخ کیا۔

زومبی واک کے شرکا نے غریبوں کے لیے فوڈ بینک میں کھانا بھی عطیہ کیا۔

یاد رپے کہ زومبی فیسٹیول پہلی بار 2001 میں امریکا میں منعقد کیا گیا جبکہ اب یہ ارجنٹائن ، برازیل ، بوگوٹا ، سنگاپور اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے۔

Read Comments