Dawn News Television

شائع 26 اکتوبر 2016 04:47pm

لاہور میں 2 منزلہ عمارت زمین بوس، 8 بم برآمد

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک 2 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اندرون لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں پیش آیا، جہاں عمران مشہدی نامی شخص اپنے 5 بھائیوں اور ان کے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

عمارت کے ملبے تلے ایک شخص اب بھی موجود ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمارت کے ملبے سے 8 دستی بم بھی برآمد ہوئے، جنھیں فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Read Comments