Dawn News Television

شائع 27 اکتوبر 2016 12:17am

پوپ کارن قبض سے نجات کے لیے مفید

قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس کی وجہ سے بہت مشکل محسوس ہونے لگتی ہے۔

قبض ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر رہنے لگتی ہے۔

پوپ کارن تو آپ نے یقیناً کھائیں ہوں گے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ آپ کے قبض جیسے مرض سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؟

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق پوپ کارن اناج سے تیار ہوتے ہیں اور ان میں ناقابل تحلیل ریشے یا فائبر ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس قسم کا فائبر غذائی نالی کی صحت ٹھیک رکھتا ہے اور قبض کی روک تھام کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پوپ کارن کا استعمال معمول بنالینا جسم میں فائبر کی مقدار میں22 فیصد اضافہ کرتا ہے جبکہ اناج کا استعمال ڈھائی سو فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تو کیا آپ معلوم تھا کہ یہ معمولی سے مکئی کے دانے تکلیف دہ قبض سے نجات کے لیے کتنے فائدہ مند تھے یا نظام صحت پر کتنا مثبت اثر مرتب کرتے ہیں۔

تاہم فائبر سے بھرپور غذائیں قبض کی روک تھام کا واحد ذریعہ نہیں۔

مزید پڑھیں : قبض سے نجات دلانے والے 10 گھریلو نسخے

درحقیقت متعدد چیزیں اس کے لیے آپ کی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

Read Comments