Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2016 05:07pm

دوست کو کیلا پہنچانے کیلئے 50 میل کا سفر

کہتے ہیں دوستی اس دنیا میں سب سے خوبصورت رشتہ ہے، لیکن کچھ دوست ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو عجیب و غریب کام کرنے کو کہتے ہیں اور آپ کو دوستی نبھانے کے لیے وہ کام کرنے بھی پڑتے ہیں۔

اب 21 سالہ مارٹن پیریڈو کو ہی لے لیں، جس نے اپنے 20 سالہ دوست جسٹن مینڈوزا کی خواہش پر محض اسے ایک 'کیلا' پہنچانے کے لیے 50 میل کا سفر کیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی مارٹن اور جسٹن کی دوستی کو 10 سال سے زائد ہوچکے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ جسٹن پیریڈو کو پڑھائی کے دوران کچھ کھانے کی طلب ہوئی اور اس نے اپنے دوست مارٹن کو ٹیکسٹ کیا کہ وہ اس کے لیے کھانے کو کچھ ہلکا پھلکا لا سکتا ہے۔

جسٹن نے لکھا، 'کچھ بھی چکن ونگز یا کیلا۔۔۔'

اور پھر واقعی مارٹن نے اپنی کار نکالی اور 50 میل کا سفر کرکے جسٹن کے لیے کیلا لے کر وہاں پہنچ گیا۔

اور وہاں پہنچ کر دونوں نے صرف کیلے پر ہی اکتفا نہیں کیا، بلکہ بھرپور دعوت اڑائی گئی، جس کی تصویر مارٹن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

Read Comments