Dawn News Television

شائع 01 نومبر 2016 12:11am

کیا اس تصویر میں ناشپاتی تلاش کرسکتے ہیں؟

آپ کے پاس 20 سیکنڈ ہے جس کے اندر آپ نے ان سیبوں کے ڈھیر میں سے ایک ناشپاتی تلاش کرنا ہے۔

جی ہاں آج کل انٹرنیٹ پر یہ معمہ یا نظروں کو دھوکا دینے والی تصویر ہزاروں افراد کو سر کھجانے پر مجبور کررہی ہے۔

اس میں سیبوں اور ناشپاتی کا رنگ ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے لیے اسے پکڑنا مشکل ہوتا ہے کم از کم 20 سیکنڈ کے اندر تو لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

اس تصویر کو ایک فیس بک پیج پر گزشتہ ہفتے پوسٹ کیا گیا تھا۔

اگرچہ غور سے دیکھا جائے تو ناشپاتی کو پکڑنا مشکل نہیں مگر شرط یہ ہے کہ بیس سیکنڈ سے کم وقت کے اندر ایسا کرنا ہوگا۔

تو آپ نے کتنی دیر میں ناشپاتی کو تلاش کرلیا یا نہیں کرسکے؟

اس فیس بک پوسٹ کو ستر ہزار سے زائد افراد نے لائیک جبکہ لاکھوں نے شیئر کیا اور اسی طرح 58 ہزار کمنٹس بھی آچکے ہیں۔

کیا آپ بھی ناشپاتی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں؟ اگر نہیں تو نیچے موجود تصویر میں اس کا جواب موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ 95.7 Jet فیس بک پیج

اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں تین خواتین کی تصویر بھی انٹرنیٹ پر لوگوں کا سر گھماتی رہی تھی جس میں وہ ایک پارک کی بینچ پر بیٹھی ہوئی نظر آتی ہیں۔

پہلی نظر میں تو اس میں کوئی خاص بات نظر نہیں آتی مگر قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ تصویر میں جس بینچ پر وہ خواتین بیٹھی ہیں اس پر تختہ ہی نہیں یا سیٹ موجود نہیں۔

Read Comments