Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2016 05:25pm

چائے میں بسکٹ ڈبونے کیلئے لمبی چھلانگ

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائمن بیری نے اپنے بسکٹ کو چائے میں ڈبونے کے لیے اتنی لمبی چھلانگ لگادی کہ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہی شامل کرلیا گیا۔

ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق لمبی چھلانگ اور بسکٹ کے شوقین 24 سالہ سائمن بیری نے زمین سے 230 فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگا کر اپنے بسکٹ کو چائے میں ڈبویا۔

ان کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو دی ہوک نامی پیج نے فیس بک پر شیئر کی، جسے دیکھ کر صارفین نہایت متاثر ہوئے، اس دوران سائمن کے سر پر ایک کیمرا لگایا گیا تھا جس سے اس کرتب کی ویڈیو زیادہ شاندار انداز میں بنائی جاسکے۔

اس ویڈیو کو اب تک 13ملین افراد دیکھ چکے ہیں۔

اپنے اس کرتب کے حوالے سے سائمن بیری کا کہنا تھا کہ 'یہ خاصا مشکل کام تھا، اس کرتب کو مکمل کرنے میں میری ٹیم نے بے حد مدد کی، اپنے بسکٹ کو چائے میں صحیح انداز سے ڈبونا کافی مشکل ٹرک ہے'۔

فوٹو بشکریہ/ ٹیلی گراف

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ میرے لیے ناقابل یقین تھا، سب کو مسکراتے دیکھنا شاندار رہا'۔

Read Comments