Dawn News Television

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2016 08:45pm

وسیم اکرم کے سری لنکن باؤلرز کو مشورے

پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم، سری لنکا میں نوجوان باؤلرز کو سوئنگ باؤلنگ کے گر سکھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مایہ ناز فاسٹ باؤلر سری لنکن فاسٹ باؤلر کو سوئنگ کے ہنر سکھاتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

جمعرات کو سری لنکا نے ایک روزہ کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا جس میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے کیلئے خصوصی طور پر وسیم اکرم کو بلایا گیا تھا۔

کوچنگ کلینک کا اہتمام کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کیا گیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

وسیم اکرم نے بتایا کہ سری لنکا کے اکثر باؤلرز 130-140 کلو میٹر فی گھنٹی کی رفتار سے گیند کرتے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

وسیم اکرم نے نوجوان سری لنکن باؤلرز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رفتار کی کمی نہیں لیکن انہیں گیند سوئنگ کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

کوچنگ کلینک میں سابق مایہ ناز سری لنکن فاسٹ باؤلر چمندا واس نے بھی وسیم اکرم سے رہنمائی لی۔ فوٹو اے ایف پی

وسیم اکرم نے جنوبی ایشیا خصوصاً سری لنکا کی سلو وکٹوں کو بھی اس کی وجہ قرار دیا جہاں عام طور پر اسپنرز زیادہ کامیاب رہتے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹیں لینے والے مرلی دھرن کا تعلق بھی سری لنکا سے تھا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم فورڈ اور باؤلنگ کوچ چماکا راما نائیکے وسیم اکرم کو باؤلرز کے بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

لیکن سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ اگر کھلاڑی اپنے صلاحیتوں اور درست حربوں کا استعمال کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ ان سلو وکٹوں پر بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔

کوچنگ کلینک کے دوران سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز اور وسیم اکرم خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

وسیم اکرم کے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے انہیں دو سال تک سری لنکن فاسٹ باؤلرز کی کوچنگ کی پیشکش کی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

Read Comments