Dawn News Television

شائع 07 جنوری 2017 12:11am

گولان کی پہاڑی میں سکی کی کلاسیں

اسرائیل کے زیر تسلط سطح مرتفع گولان (ماؤنٹ ہرمن) میں قائم سکی ریزورٹ میں عوام نے آؤٹ ڈور اسپننگ فٹنس کلاس میں شرکت کی جبکہ سکی کی تربیت بھی حاصل کی۔

سطح مرتفع گولان کو گولان کی پہاڑی بھی کہا جاتا ہے جبکہ عربی میں ھضبۃ الجولان کہا جاتا ہے جس کے دو تہائی حصے پر اسرائیل قابض ہے جبکہ مشرقی حصے پر شام کا تسلط ہے۔

1981 میں 6 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل نے شام سے سطح مرتفع گولان کے ایک بڑے حصے کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

سطح مرتفع گولان جو حصہ اسرائیل کے قبضے میں ہے اس کو ماؤنٹ ہرمن کہا جاتا ہے جہاں سردیوں کی آمد کےساتھ ہی اسکی ریزورٹ پر لوگوں کی آمد ہوئی اور کلاسیں لی جانے لگیں۔

Read Comments