☰
ہندوستانی وزیر خارجہ کی 'ایمازون' کو دھمکی
ایمازون کینیڈا پر موجود بھارتی پرچم کے انداز میں بنے ہوئے ڈور میٹس کے ایک اشتہار نے بھارت میں نیا تنازع کھڑا دیا۔
ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے آن لائن خرید و فروخت کی مشہور ویب سائٹ پر موجود 'طویل مدت کیلئے قابل استعمال، مشین سے دھوئے جانے جبکہ گھر اور باہر استعمال کے لیے موجود ڈور میٹس' پر بنے جھنڈوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج غصے میں آگئیں۔