Dawn News Television

شائع 14 جنوری 2017 09:46pm

'دو دن کی بارش اور سڑکیں تالاب'

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد جہاں شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، وہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شہر کی بیشتر سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، سندھ اسمبلی، سندھ سیکریٹریٹ، سندھ ہائی کورٹ اور ریڈ زون میں واقع دیگر اہم سرکاری اداروں کے باہر بھی پانی جمع نظر آیا۔

بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ناظم کراچی وسیم اختر بھی ایکشن میں نظر آئے اور انہوں نے کئی علاقوں کے دورے بھی کیے۔

شہری انتظامیہ کے ملازمین نے سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کردیا۔

جمعہ 13 جنوری سے شروع ہونے والے بارش ہفتے کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہی، جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

Read Comments