Dawn News Television

شائع 14 جنوری 2017 10:25pm

اعصام-مارسن کی اسرائیل-امریکی جوڑی کو شکست

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے پولش ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ اے ٹی اے آکلینڈ کلاسک ڈبلز کے فائنل میں اسرائیل-امریکی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

اعصام الحق اور پولش کھلاڑی مارسن میٹکووسکی نے اسرائیل اور امریکی کھلاڑی جوناتھن ایرلچ اور اسکاٹ لپسکی کی جوڑی کو 6-1، 2-6 (3-10) سے شکست دے دی۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ ’یہ کامیابی طویل عرصے بعد حاصل ہوئی ہے، گزشتہ سیزن میرے لیے انتہائی سخت ثابت ہوا، میں چند ٹورنامنٹس کے فائنل تک تو پہنچا لیکن ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ 2017 کا شاندار آغاز ہے‘۔

اعصام الحق اے ٹی اے آکلینڈ کلاسک میں کامیابی کے بعد آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔

Read Comments