چند افراد دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے مالک
اوکسفام نے دنیا کے چند امیر ترین افراد کو انعامات دینے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 8 افراد دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے برابر دولت مند ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے داوس میں ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس میں کئی فیصلہ ساز اور امیر ترین افراد شرکت کررہے ہیں، چیرٹی رپورٹس یہ واضح کرتی ہیں کہ دولت کا خلاء بہت زیادہ ہے، جبکہ چین اور انڈیا کا نیا ڈیٹا یہ نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا کے آدھے غریبوں کی دولت کا لگایا جانے والا تخمینہ اس سے قبل لگائے جانے والے تخمینے سے مزید کم ہوگیا ہے۔
اوکسفام نے مذکورہ خلاء کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ اعداد وشمار کے مطابق 2016 میں 9 افراد کی ملکیت میں موجود سرمایہ دنیا کی 3.6 ارب کی آبادی کی دولت کے برابر تھا جبکہ اس وقت ان دولت مندوں کی تعداد 62 بتائی گئی تھی۔
حال میں لگائے گئے تخمینے کے مطابق 2010 میں 43 امیر ترین افراد کی دولت دنیا کے 50 فیصد غریب عوام کی دولت کے برابر تھی۔