Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2017 04:56pm

بھارت میں پاکستانی فلمیں دکھانے کیلئے وزیراعظم سے درخواست

پاکستانی اداکار شان شاہد صرف ایک باصلاحیت فنکار ہی نہیں بلکہ ایک محب وطن شہری بھی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انھوں نے لولی وڈ انڈسٹری کی بحالی کے لیے وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کرڈالی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جو بولی وڈ فلموں کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش پر غور کرے گی، جس کے باعث امید ظاہر کی گئی ہے کہ ہندوستانی فلموں کی سینما گھروں میں جلد نمائش کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

اسی حوالے سے شان نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک مشورہ دے دیا۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ فلموں کی جلد پاکستانی سینماؤں میں واپسی

شان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک اسٹیٹس کے ذریعے نواز شریف سے درخواست کی کہ 'سر اگر آپ پاکستان میں ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تو گزارش ہے کہ ایک ایسی کمیٹی بھی بنائیں جو پاکستانی فلموں کی ہندوستان میں نمائش کی تجاویز دے سکے کیوں کہ ثقافت کی صرف درآمد ہی نہیں برآمد بھی ضروری ہے'۔

خیال رہے کہ ماضی میں ہندوستان میں پاکستانی فلم 'بن روئے' پر ہندو انتہا پسند جماعت ایم این ایس کے اعتراضات کے باعث اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ نہیں پاکستان کو ترجیح دینی چاہئے، شان

ویسے تو شان کا مشورہ کچھ برا نہیں، اب دیکھنا یہ ہے وزیر اعظم نواز شریف اس پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔

Read Comments