Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2017 05:30pm

برف کے گالوں نے گاڑیوں کی شکل بدل ڈالی

برف کے گالوں نے گاڑیوں کی شکل بدل ڈالی


پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں سردی اپنے عروج پر ہے، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرجانے اور آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے سب کچھ منجمد کردیا ہے۔

درختوں سے لے کر پہاڑوں تک، ہر چیز نے سفیدی کی چادر اوڑھ رکھی ہے اور جھیلوں سے لے کر جانور تک سردی سے جم گئے ہیں۔

چند روز قبل کی ہی بات ہے جب جنوبی جرمنی کے ٹاؤن فریڈنگِن میں ایک لومڑی کو دریا سے منجمد حالت میں نکالا گیا تھا۔

—فوٹو: اے ایف پی

جانداروں کو جمادینے والی اس سردی میں گاڑیوں کا حال برا تو نہیں البتہ حیرت انگیز ضرور ہوگیا ہے۔

ایسی ہی کچھ تصاویر ہم نے یہاں یکجا کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف کی نرم تہہ نے گاڑیوں کی حالت ہی بدل ڈالی ہے۔

گاڑی کے سائیڈ مِرر پر برف کی کارستانی کسی مکڑی کے جالے جیسی بُنی نظر آتی ہے—فوٹو بشکریہ: بورڈ پانڈا

اس جیپ پر برف کچھ ایسے پڑی کہ جیپ تو چلی گئی مگر برف کی تہہ وہیں رہ گئی —فوٹو بشکریہ: بورڈ پانڈا

گاڑی کے اس ٹائر پر برف کچھ مختلف ہی انداز میں جمی ہے —فوٹو بشکریہ: بورڈ پانڈا

اس مرسڈیز کے لوگو کے ساتھ بھی برف کا سلوک دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے—فوٹو بشکریہ: بورڈ پانڈا

اور اس گاڑی کے مالک نے برف کے اس موٹی تہہ سے گاڑی کو کس طرح بازیاب کرایا، یہ وہی جانتا ہوگا—فوٹو بشکریہ: بورڈ پانڈا

گاڑی کے اس اینٹینا پر جمی برف خاردار جھاڑیوں کی صورت اختیار کرچکی ہے—فوٹو بشکریہ: بورڈ پانڈا

اس جیگوار کے ہوڈ پر برف جمی ہے یا اس سے دھواں اٹھتا ہے فیصلہ آپ خود ہی کرلیں—فوٹو بشکریہ: بورڈ پانڈا

Read Comments