Dawn News Television

شائع 21 جنوری 2017 04:37pm

سشمیتا سین کی مس یونیورس مقابلے میں واپسی

بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو 'مس یونیورس' یعنی کائنات کی سب سے خوبصورت خاتون کا اعزاز حاصل کیے ہوئے 23 سال گزر چکے ہیں اور اتنے طویل عرصے کے بعد سشمیتا ایک بار پھر اس پلیٹ فارم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔

تاہم اس بار سشمیتا بطور جج شامل ہوں گی اور مقابلے میں شریک لڑکیوں کو ان کی خوبصورتی، انداز، ملبوسات اور سمجھ داری کے لحاظ سے جانچیں گی۔

رواں برس 'مس یونیورس' مقابلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 30 جنوری کو منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: سشمیتاکومس یونیورس کاخطاب ملے22 سال مکمل

دلچسپ بات یہ ہے کہ سشمیتا سین نے 1994 میں اپنا مس یونیورس کا خطاب منیلا میں ہی حاصل کیا تھا۔

اداکارہ نے اس بات کا اعلان اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

واضح رہے کہ جس سال سشمیتا سین نے مس یونیورس کا خطاب حاصل کیا، اسی برس ایشوریا رائے بچن نے مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

Read Comments