Dawn News Television

شائع 07 فروری 2017 12:16am

مداح نے دیوانے پن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

فنکاروں کے مداح ان جیسا روپ اور چال ڈھال اختیار کرنے کے لیے اکثر کئی جتن کرتے ہیں، لیکن کوئی مداح اس معاملے میں اس حد تک جاسکتا ہے یہ کسی نے نہیں سوچا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ برائن رے پاپ سپر اسٹار برٹنی اسپئر کے اتنے دیوانہ نکلا کہ ان جیسا دِکھنے کے لیے 14 سال کے دوران 80 ہزار ڈالرز سے زائد خرچ کردیئے۔

برائن رے کا کہنا ہے کہ اس نے جب پہلی بار برٹنی اسپئرز کو دیکھا تب ہی وہ یہ سمجھ گئے تھے کہ گلوکارہ میں کچھ خاص بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں برٹنی اسپئرز کی شکل، آواز اور کوریوگرافی بہترین ہے اور وہ گلوکارہ کی طرح ہی دِکھنا چاہتے تھے۔

برائن رے نے برٹنی اسپئرز جیسا بننے کے لیے سب سے پہلے اپنے دانت اور ہنسی گلوکارہ جیسی بنانے کے لیے وینرز بنوائے اور پھر اس کے بعد وہ 14 سالوں کے دوران 90 سے زائد کاسمیٹک سرجریز کروا چکے ہیں۔

امریکی شہری نے کہا کہ برٹنی اسپئرز سے میں ہمیشہ سب سے زیادہ متاثر رہوں گا، میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ دنیا کی بڑی سپر اسٹار ہیں جو بہت محنت سے اس مقام پر پہنچی ہیں۔‘

Read Comments