Dawn News Television

شائع 19 فروری 2017 06:40pm

شاہ رخ کو امریکی ٹی وی سیریز میں کام کی پیشکش

شاہ رخ خان ایک سپراسٹار ہیں اور ٹوئٹر پر بس پسندیدگی پر بھی انہیں کرداروں کی پیشکش کردی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب بولی وڈ کے کنگ خان کو امریکی ٹی وی سیریز 'ڈیرک جینٹلی' کے بارے میں علم ہوا تو وہ پرجوش ہوگئے۔

یہ سائنس فکشن سیریز ڈوگلس ایڈومز کے ناولز پر مشتمل ہے جس میں ایک ایک سراغرساں ماورائی قوتوں کے گرد گھومنے والے کیسز کی تحقیقات کرتا ہے۔

جب اس سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اروند ایٹن ڈیوڈ کو شاہ رخ کے ٹوئیٹ کا علم ہوا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیزن ٹو میں انہیں مہمان اداکار کے کردار کی پیشکش کردی۔

شاہ رخ خان نے بھی اس پیشکش پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'مجھے وقت اور جگہ کے بارے میں بتائیں، میں اپنے انتظامات خود کروں گا'۔

پروڈیوسر نے فوری طور پر اس کا جواب دیا۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ نئی دوست ثمر آور ثابت ہوگی۔

Read Comments