Dawn News Television

شائع 26 فروری 2017 01:35pm

SMS کی انٹرنیٹ دور میں نئے نام کے ساتھ واپسی

ایپل آئی میسج سے مقابلہ کرنے اور ایس ایم ایس پیغامات کو جدید انٹرنیٹ دور میں لے کر آنے کے لیے گوگل کا منصوبہ اپنا حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے۔

دنیا کے 27 موبائل آپریٹرز اور فون بنانے والی کمپنیاں بہت جلد آر سی ایس یعنی 'رچ کمیونیکیشن سروسز' کی سہولت فراہم کرنا شروع کر دیں گی۔

آر سی ایس ایک اسٹینڈرڈ ہے جو کہ ایس ایم ایس پیغامات میں صارفین کو بہترین تصاویر، گروپ چیٹ اور پیغام پہنچنے کی تصدیق جیسے کئی فیچرز فراہم کرتا ہے۔

گوگل کے مطابق ٹیلی نار، اورنج، گلوب، راجرز اور سپرنٹ سمیت کئی موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں جلا اینڈرائڈ میسج نامی ایپ صارفین کو فراہم کریں گی۔

جب کہ ایل جی، موٹورولا، سونی اور زیڈ ٹی ای نے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز میں یہ ایپ فراہم کریں گی۔

گوگل کے آر سی ایس کے سربراہ عامر سرہنگی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے کے تحت ایک ارب سے زائد موبائل صارفین اس نئی میسجنگ سروس سے استفادہ کر سکیں گے۔

سرہنگی کے مطابق گزشتہ سال گوگل کو مختلف پارٹنرز کے ساتھ بات چیت اور اس ٹیکنالوجی کو ترتیب دینے لگا جب کہ رواں سال اس سروس کو صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

Read Comments