Dawn News Television

شائع 13 مارچ 2017 08:33pm

لاہور میں قومی کرکٹرز کی ٹریننگ

انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل ٹیم کی ٹریننگ کے لیے 31 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا تھا جو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ چند دنوں سے سرگرم ہیں۔

پاکستان ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ 3 ایک روزہ اور 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے لیے تجربہ کار وکٹ کیپر کامران اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسامہ میر، شاداب خان، محمد اصغر اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مستقبل میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بنیادی اہمیت دی جائے گی اور ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا جن کی فٹنس کم سے کم سطح پر ہوگی۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کہہ چکے ہیں کہ ٹیم کی فٹنس کو بہتر کرنا اہم ہے باوجود اس کے کہ ٹیم کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن اب بھی ہم دنیا کی دیگر ٹیموں سے بہت پیچھے ہیں۔

Read Comments